Maqalat e Shibli (8 Volumes) مقالات شبلی (8 جلدیں سیٹ)
شبلی نعمانی اردو کے عظیم علمی و ادبی شخصیات میں سے ہیں۔ اردو سوانح نگاروں اور تاریخ نگاروں کی صف میں شبلی کی قدآور شخصیت ہے۔ مولانا شبلی نے مستقل تصنیفات کے علاوہ مختلف عنوانات پر سیکڑوں علمی و تاریخی و ادبی و سیاسی مضامین لکھے تھے جو اخبارات و رسائل کے صفحات میں منتشر تھے۔ مولانا کے تمام مضامین کو یکجا صورت میں پیش کرنے کے لیے ہندوستان کے مختلف رسائل و اخبارات مثلاً معارف علی گڑھ، دکن ریویو، انسٹیٹیوٹ گزٹ، تہذیب الاخلاق، الندوہ، مسلم گزٹ وغیرہ سے مولانا کے تحریر کردہ تمام مضامین نہایت تلاش و محنت سے جمع کیے گئے اور مختلف موضوع کے لحاظ سے الگ الگ ان کی تقسیم کی گئی اور “مقالات شبلی” کے نام سے اشاعت کا انتظام کیا گیا۔ یہ اس سلسلے کی ساتویں جلد ہے۔ جس میں فلسفیانہ مضامین شامل ہیں۔ Maqalat e Shibli
Reviews
There are no reviews yet.